ماحول کے عالمی دن پر شعوری و آگاہی واک کا انعقاد

07 جون 2015

ملتان (سماجی رپورٹر) سویل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور سائبان ویلفیئر آرگنائزیشن اور شمع بناسپتی کے اشتراک سے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر شعوری و آگہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی ، اعظم خاکوانی ، ذکیہ حنیف ، یاسمین خاکوانی نے کی ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شفاف ماحول آنے والی نسلوں کی بقاءکی ضمانت ہے ۔ ماحول شفاف اور ستھرا رکھنے کےلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ عامر شیراز صدیقی ، عامر محمود نقشبندی ، اور نورلامین خاکوانی نے کہا کہ پورا شہر آلودگی گردوغبار سے گھرا ہوا ہے ۔ جس سے تمام بیماریاں جنم لے رہی ہیں صاف پانی بھی ملتان میں بڑا مسئلہ ہے ۔ اس حوالے سے حکومت وقت کو کام کرنے کی ضرورت ہے ۔