بن مانس پکے ہوئے کھانے کو ترجیح دیتے ہیں: نئی تحقیق

07 جون 2015

نیویارک(نیٹ نیوز) ایک ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بن مانس کو اگر اوون مل جائیں تو وہ کھانا پکانا شروع کردیں۔ اس سلسلے میں بارورڈ اورییل کے سائنسدانوں نے تحقیق کے دوران اس بات کا اندازہ لگایا ہے کہ بن مانسوں میں اتنا صبروتحمل اور دانشمندی ہوتی ہے کہ وہ کچا کھانے کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں اور پہلے کوئی کوکنگ ڈیوائس استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔