سسرالی جائیداد ہتھیانہ چاہتے ہیں : شازیہ امین
ملتان (خاتون رپورٹر) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین ضلع ملتان کی سیکرٹری نشرواشاعت شازیہ امین آج کل نشتر ہسپتال کے وارڈ نمبر 22 میں پھیپھڑوں کے عارضے کے باعث داخل ہیں شازیہ امین نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کے سسرال والے ان کی جائیداد ہڑپ کرنا چاہتے ہیں جبکہ ان کی ایڈہاک ملازمت کے دوران ان کے شوہر بھی خود لیتے تھے ۔ مبینہ طور پر ان کے سسرال والوں نے انہیں ایسی ادویات دیں جن سے انہیں پھیپھڑوں کا عارضہ لاحق ہوگیا ہے جو ڈاکٹروں کے مطابق کینسر ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔