چین : 6 لاکھ 60 ہزار سکوں، 20 ہزار نوٹوں کے ذریعے گاڑی کی خریداری
بیجنگ (بی بی سی) چین میں ایک شخص نے نئی کار کو خریدنے کے لئے 660 ہزار سکے اور کم مالیت کے 20 ہزار بینک نوٹ ادا کئے۔گاہک کی شناخت گان کے نام سے ہوئی ہے۔ ادائیگی کے لیے انہوں نے چین کے شمالی مشرقی علاقے شین یانگ میں خصوصی طور پر ایک بڑا ہال بک کروایا تھا۔ ہر سکے اور نوٹ کی قیمت ایک یوان کے برابر تھی۔ اس بھاری رقم کا وزن چار ٹن بتایا جا رہا ہے اور اسے گاڑیوں کے شوروم کے چار میٹر یا تیرہ فٹ کے برابر جگہ پر رکھا گیا ہے۔