برطانیہ میں کنٹینر سے 68 غیر قانونی تارکین وطن برآمد

07 جون 2015

لندن (اے پی پی) برطانیہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے ایک کنٹینر سے 68 افراد کو برآمد کر لیا گیا ہے۔ امدادی تنظیموں کے مطابق ایک فون کال کے ذریعے ہاروش نامی بندرگاہ پر موجود اس کنٹینر کے بارے میں بتایا گیا۔ کنٹینر سے برآمد کئے گئے افراد میں سے 7 کو فوری طبّی امداد کی ضرورت تھی، جن میں 2 حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔ باقی 61 افراد کو حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے یہ افراد غیر قانونی طریقے سے برطانیہ میں داخل ہونا چاہتے تھے۔