مسلم حکمران میانمار کی حکومت کو مسلمانوں کا قتل عام بند کرنے کیلئے واضح پیغام دیں: حافظ سعید

07 جون 2015
مسلم حکمران میانمار کی حکومت کو مسلمانوں کا قتل عام بند کرنے کیلئے واضح پیغام دیں: حافظ سعید

لاہور (سپیشل رپورٹر) امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ مسلم حکمران میانمار کی حکومت کو نہتے مسلمانوں کا قتل عام بند کرنے کیلئے واضح پیغام دیں۔کشمیر اور میانمار میں ہونیوالا ظلم و ستم کب تک دیکھتے رہیں گے۔ روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پرمسلم امہ کی خاموشی درست نہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب میں دھماکے کرنیوالے میانمار اور کشمیرکے مظلوم مسلمانوں کو آزادی دلانے کیلئے کردار ادا کریں۔ مسلمانوں کونشانہ بنانے والوں کو بدھسٹوں اور بھارتی فوج کے مظالم کیوں نظر نہیںآتے؟ حرمین شریفین کا تحفظ اپنے ایمان و عقیدے کا حصہ سمجھتے ہیں۔ وہ جماعۃ الدعوۃ حافظ آبادکے زیراہتمام ونیکے تارڑمیں تحفظ حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نوازشریف کو چاہئے کہ وہ کابینہ کا اجلاس بلائیں۔