اسد امین بطورآڈیٹر جنرل آف پاکستان کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے

07 جون 2015

اسلام آباد (آن لائن) آڈیٹر جنرل آف پاکستان اسد امین کل (پیر)کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ناصر الملک ان سے حلف لیںگے۔ تفصیلات کے مطابق اسد امین بطور آڈیٹر جنرل آف پاکستان تعیناتی کے بعد اپنے عہدے کا حلف (کل) پیر کے روز اٹھائیں گے۔