صدر، وزیراعظم کا گورنر سندھ کو فون ،بیٹی کی شادی پر مبارکباد دی

07 جون 2015

کراچی (آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف نے گورنر سندھ عشرت العباد کو ٹیلیفون کر کے انکو بیٹی کی شادی پر مبارکباد دی ہے۔ نواز شریف نے گورنر سندھ کو مبارکباد دیتے ہوئے انکی کارکردگی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا جبکہ دیگر سیاسی رہنمائوں نے بھی گورنر سندھ کو ٹیلیفون کر کے مبارکباد دی۔