خیبر پی کے بلدیاتی انتخابات میں بدانتظامی پنجاب ، سندھ میں مرحلہ وار الیکشن کرانے پر غور
اسلام آباد ( صباح نیوز)سیکرٹری الیکشن کمشن بابر یعقوب فتح محمد کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کروانے پر غور کیا گیا ۔ اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاس میں سندھ اور پنجاب کے صوبائی الیکشن کمشنرز اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شریک ہوئے ۔ خیبر پی کے کے بلدیاتی انتخابات میں بد انتظامی کے بعد اجلاس میں اس تجویز پر غور کیا گیا کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کروائے جائیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تجویز چیف الیکشن کمشنر کے سامنے پیش کی جائیگی اور ان کی منظوری کے بعدالیکشن کمیشن سپریم کورٹ سے رجوع کریگا۔واضح رہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات 20ستمبر کوہونگے ۔