ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے مزید 39 بینک اکائونٹس کا پتہ لگا لیا

07 جون 2015

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے مزید 37 بینک اکائونٹس کا پتہ لگا لیا۔ ایک بینک اکائونٹ مظفر اور ایک پشاور میں ہے جبکہ 35 اکائونٹس کراچی میں ایک بینک کی مختلف شاخوں میں ہیں بیشتر اکائونٹس شعیب شیخ اور اہلیہ کے نام پر ہیں۔ نسیم اختر مغل اور جاوید کے نام پر بھی اکائونٹس ہونے کا انکشاف ہے۔