ناروے میں افغان خواتین ارکان پارلیمنٹ اور طالبان نمائندوں کے مذاکرات
اوسلو (نوائے وقت رپورٹ) ناروے میں افغان خواتین ارکان پارلیمنٹ اور طالبان کے نمائندوں میں بات چیت ہوئی، برطانوی میڈیا کے مطابق ملاقات میں افغان خواتین کے حقوق پر بات چیت کی گئی، ترجمان افغان طالبان نے کہا ہے کہ غیر رسمی بات چیت تھی، ان کو امن مذاکرات نہیں کہا جا سکتا، وفد میں افغان پارلیمنٹ کی رکن شکریہ بار کزئی بھی موجود تھی، شکریہ بار کزئی نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ بات چیت تاریخی اقدام ہے، افغان اہلکار کے مطابق بات چیت ناروے کی جانب سے امن کیلئے طویل مدتی کوششوں کا حصہ ہیں۔