متاثرین شمالی وزیرستان کی واپسی کا دوسرا مرحلہ شروع، 40 ہزار افراد کو گھروں میں بھیجا جائیگا

07 جون 2015

بنوں (آئی این پی) شمالی وزیرستان متاثرین کی واپسی کا دوسرا مرحلہ شروع، واپس جانے والے خاندانوں کی تصدیق اور اندراج فارمز عیدک داؤڑ قوم کے مشران کے حوالے کر دیئے۔ تقریباً چالیس ہزار افراد پر مشتمل داؤڑ عیدک قبائل کو اپنے علاقوں میں واپس بھیجا جائیگا۔  پولیٹیکل انتظامیہ شمالی وزیرستان کے مطابق شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے عیدک داؤڑ قبائل کی واپسی کیلئے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں اس سلسلے میں پولیٹیکل انتظامیہ کیمپ آفس بنوں ٹاؤن شپ میں عیدک داؤڑ قبائل کا پولیٹیکل انتظامیہ کیساتھ جرگہ ہُوا جس میں واپسی کے عمل کی اندراج اور تصدیق کیلئے دس رکنی کمیٹی تشکیل دی جس کی ذمہ داری میں ہر ایک مردو زن، بیوہ خواتین اور بیرون ممالک میں مقیم وزیرستانیوں کے اہل خانہ اصل شناختی کارڈ کے ساتھ اندراج فارمز پُر کریںگی۔