پاکستان کی بنیاد اور بقاءدو قومی نظریہ ہے، سیکولر طبقہ قائد اور اقبال کے نظریات کا رخ موڑنا چاہتا ہے

07 جون 2015

لاہور (سپیشل رپورٹر)جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ دو برسوں میں حکومت کی معاشی کارگردگی بہت مایوس کن رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں جاری مرکزی تربیت گاہ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد اور بقا دو قومی نظریہ ہے ،سیکولر طبقہ علامہ اقبال اور قائداعظم کے نظریات کا رخ موڑنے کی سازشوں میں مصروف ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل نے انتہائی دانشمندی سے قوم کویکجا کر رکھا ہے ،قومی یکجہتی میں ملی یکجہتی کونسل کی خدمات ناقابل فراموش ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم اسلحہ کے زور پر تبدیلی کے قائل نہیں ۔