وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا سینئر صحافی عثمان یوسف کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

07 جون 2015

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سینئر صحافی اور لاہور پریس کلب کے لائف ممبر عثمان یوسف کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے- وزیراعلیٰ نے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔