خودکش حملے میں تباہ ہونے والی ایف آئی اے کی بلڈنگ 7سال بعد بھی مکمل نہ ہو سکی

07 جون 2015

لاہور (خبر نگار ) خود کش حملے میں تباہ ہونے والی ایف آئی اے لاہور کی بلڈنگ 7سال گزر جانے کے باوجود دوبارہ مکمل نہیں ہو سکی ۔11مارچ 2008کو خود کش حملے میں تباہ ہونیوالی 7منزلہ عمارت کی فوری دوبارہ تعمیر کا وعدہ سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کیا تھا، لیکن پیپلز پارٹی کا 5 سالہ دور حکومت اور موجود حکومت کے دو سال گزرنے کے باوجود ایف آئی اے لاہور کی نئی بلڈ نگ تعمیر نہیں کی جاسکی۔امریکی امداد آگئی ہے۔تین کروڑ روپے کی امریکی امداد سے ایف آئی اے کی موجودہ عمارت کے آگے ایک چار منزلہ عمارت بنائی جائے گی جس کی دوسری اور تیسری منزل کو ”پل“ کے زریعے پرانی عمارت سے جوڑا جائے گا ۔نئی تعمیر ہونیوالی عمارت ایک سال میں مکمل کر لی جائے گی۔اس نو تعمیر عمارت میں صرف افسران کے دفاتر ہوں گے جبکہ ”ماتحت “پرانی عمارت میں بیٹھیں گے۔