لاہور ہائیکورٹ میں10 نئے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری،کل حلف اٹھائیں گے
لاہور(آن لائن)لاہور ہائی کورٹ میں خالی آسامیوں پر 10 نئے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،نئے ججز کل(پیر) کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔لاہور ہائی کورٹ میں حلف برداری کی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں لاہور ہائی کورٹ کے ججز صاحبان ،ماتحت عدالتوں کے جج ،لاہورہائی کورٹ بار کے صدر سمیت وکلاء برادری کو مدعو کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منظور احمد نئے تعینات ہونے والے 10 ججز سے حلف لیں گے۔