ملک ریاض کا روہنگیا مسلمانوں کیلئے 10 کروڑ امداد کا اعلان
اسلام آباد (آن لائن) بحریہ ٹائون کے سربراہ ملک ریاض نے روہنگیا کے مسلمانوں کیلئے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کی امداد کیلئے ہماری ٹیمیں جلد پہنچ جائیں گی۔ مسلمانوں کی امدادکیلئے مسلم ممالک کو آگے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس اپنے جہاز ہیں، اپنے جہازوں کے ذریعے امداد پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا مخیر حضرات کو مشکل کی گھڑی میں مسلمانون کی مدد کیلئے آگے آنا ہو گا۔