نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام نظریاتی سمر سکول کلاسز کاآ غاز کل ہوگا

07 جون 2015
نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام نظریاتی سمر سکول کلاسز کاآ غاز کل ہوگا

لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام گزشتہ 14سال سے موسم گرما کی تعطیلات میں طلباءکی نظریاتی ‘ تعلیمی و اخلاقی استعدادِکار میں اضافہ کی غرض سے جاری منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول کاپندرہواں سالانہ تعلیمی سیشن 8 جون سے 8 جولائی تک منعقد ہو رہا ہے۔ اس سکول کا ماٹو ”پاکستان سے پیار کرو“ہے۔نظریاتی سمر سکول کی کلاسز کا باقاعدہ آغازسوموار سے ہو رہا ہے۔ نظریاتی سمر سکول میں داخلے جاری ہیں۔ داخلے کے لےے فارم اور مزےد معلومات دفتر نظرےہ¿ پاکستان ٹرسٹ‘ اےوانِ کارکنانِ تحرےک پاکستان‘ مادرِ ملتؒ پارک‘ -100 شاہراہ قائداعظمؒ متصل ہوٹل پرل کانٹی نےنٹل لاہورسے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ دفتر کے فون نمبرز 99201213اور 99201214 سے صبح 9 سے 4بجے سہ پہرکے دوران معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ نظریاتی سمر سکول کی تفصیلی معلومات اور داخلہ فارم ٹرسٹ کی ویب سائٹ www.nazariapak.info سے بھی ڈاﺅن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔داخلوں کے سلسلے میں آج اتوار کے دن بھی ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں واقع دفتر نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کھلا رہے گا۔