کیڈ اور وزارت تعلیم کے لئے بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا
اسلام آباد (آن لائن) کپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ دویژن (کیڈ) اور وزارت تعلیم کے لئے سال 2015-16ء کے مالی بجٹ میں کوئی اصافہ نہیں کیا گیا۔ بجٹ دستاویزات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں وزارت تعلیم کو 36 فیصد سے زائد اور کیڈ کو 42 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تاہم دونوں وزارتیں آنے والے منی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ حاصل کریں گی۔