ایوان صدر کیلئے بجٹ میں 801 ملین روپے کا اضافہ

07 جون 2015

اسلام آباد (آن لائن) مالی سال کے بجٹ 2015-16ء میں ایوان صدر کیلئے بھی بجٹ رقوم میں اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے نئے بجٹ میں ایوان صدر کیلئے 801 ملین روپے کا اضافہ کیا ہے حالانکہ اپوزیشن نے اس رسمی آفس کیلئے اضافی رقوم کے حوالے سے سوالات بھی اٹھائے تھے بجٹ دستاویزات کے مطابق رقوم کا اختصاص گزشتہ سال کے 743 ملین روپے سے 7.8 فیصد زائد ہے۔