بجٹ کی کاپیاں ایوان صدر صوبوں سمیت اہم اداروں کو بھجوا دی گئیں
اسلام آباد( صباح نیوز)وفاقی بجٹ 2015-16ء کی کاپیاں ایوان صدر صوبوں سمیت اہم اداروں کو بھجوا دی گئی ہیں۔آئندہ ہفتے سے صوبوں کے بجٹ پیش ہونے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا ،گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پیش ہونے والے قومی بجٹ کی کاپیاں اہم آئینی و وفاقی اداروں سمیت صوبوں کو معلومات کے لیے بھجوا دی گئی ہیں۔یاد رہے کہ وفاقی بجٹ میں ہر صوبے کے لیے الگ سے منصوبے بھی رکھے گئے ہیں۔