حافظ آباد: نیم پاگل شخص کی مسجد میں گھس کر مقدس اوراق کی بیحرمتی

07 جون 2015

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) نواحی گاؤں بہیاں میں مبینہ طور پر نیم پاگل شخص نے مقدس وراق کی بے حرمتی کی۔مختار کا دماغی توازن درست نہ بتایا جاتا ہے، اس نے مبینہ طور پر گذشتہ روز گاؤں کی مسجد میں مقدس اوراق کی بیحرمتی کی۔ دیہاتیوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔