پنجاب میں سی این جی سٹیشنز بند 14 جون سے 10 روز کیلئے پھر کھلیں گے
لاہور( این این آئی) لاہور سمیت پنجاب بھر میں سی این جی سٹیشنز آٹھ روز کھلے رہنے کے بعد دوبارہ بند کر دئیے گئے۔ سی این جی ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کے چیئرمین غیاث عبد اللہ پراچہ کے مطابق سی این جی سٹیشنز دوبارہ 14جون کو کھلیں گے جو 23 جون تک بلا تعطل گیس کی فروخت کیلئے کھلے رہیں گے۔