”دنیا و آخرت میں کامیابی کیلئے نبی کریم کی تعلیمات پر عمل کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں“
لاہور(خصوصی رپورٹر) اسلام مکمل ضابطہ¿ حیات ہے ۔دنیا وآخرت میں کامیابی وکامرانی حاصل کرنے کیلئے نبی کریم کی تعلیمات پر عمل کرنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ روزہ گناہوں اور جہنم کی آگ سے بچنے کی ڈھال ہے۔ نبی کریمنے خواتین کے ساتھ خاص طور پر اچھا برتاﺅ کرنے کا حکم دیا۔ان خیالات کااظہار مقررین نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘شاہراہ قائداعظمؒ میں استقبال رمضان المبارک کی تقریب کے سلسلے میں منعقدہ ”محفل میلاد النبی برائے خواتین“ کے دوران کیا۔ اس موقع پر نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ شعبہ¿ خواتین کی کنوینر بیگم مہنازرفیع، سیکرٹری بیگم صفیہ اسحاق، بیگم ثریا کے ایچ خورشید، بیگم بشریٰ رحمن، شائستہ پرویز ملک،ساجدہ افضل تارڑ ، صفیہ اسحاق، نبیرہ عندلیب نعیمی،بیگم تسکین شاہد، صباحت رمضان سیالوی، بیگم حامد رانا،نائلہ عمر ،رخسانہ کوکب ایم پی اے، کنول نسیم،رضیہ اختر، صوفیہ بیدار،فرزانہ کوکب ، پروفیسر حلیمہ سعدیہ رفعت شاہین،زریں انور ،کنول شعیب سمیت مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والی خواتین کثیر تعدادمیں موجودتھیں۔ نظامت کے فرائض مادر ملتؒ سنٹر کی کنوینر پروفیسر ڈاکٹر پروین خان نے انجام دیے۔ بیگم مہنازرفیع نے کہا کہ اسلام نے عورت کو مکمل حقوق دیے ہیں ۔ ہمیں زندگی کے ہر معاملے میں رہنمائی کیلئے آپ کی ذات مبارکہ کو دیکھنا ہو گا ۔ آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ رمضان المبارک برکتوںاور رحمتوں والا مہینہ ہے ،اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کی جائیں ۔ نبی پاک نے لوگوں کو مخلوق خدا سے محبت کرنے کا درس دیا۔ نبیرہ عندلیب نعیمی نے کہا کہ روزہ گناہوں اور جہنم کی آگ سے بچنے کی ڈھال ہے۔ اس ماہ میں ایک رات لیلة القدر بڑی مبارک رات ہے جو ہزار مہینوں سے افضل ہے۔اس ماہ مبارکہ میں عبادات کو مزید بڑھا دیا جائے اور اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کیا جائے۔بیگم صباحت رمضان سیالوی نے کہا کہ رمضان المبارک کی ہر رات ہی بابرکت ہے لیکن شب قدر کو اس میں خاص فضیلت و اہمیت حاصل ہے۔ہمیں اس رات کی برکتوں اور رحمتوں سے بھرپور طریقے سے استفادہ کرنا چاہئے۔ پروفیسر ڈاکٹر پروین خان نے کہا کہ کہ آپ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے۔نبی پاک کے امتی ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ حضور اکرم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں۔ اس بابرکت اورروحانی محفل کے دوران زینب رحمن، جیا نثار،کلثوم ،مدیحہ، ماہ نور، نصرت رمضان ،یاسمین، حرانے نبی پاک کے حضورنذرانہ¿ عقیدت پیش کیا۔