حکومت نے قومی شناختی کارڈ نمبر کو نیشنل ٹیکس نمبر قرار دینے کی تجویز پر عملدرآمد موخر کردیا

07 جون 2015

لاہور (آن لائن) وفاقی حکومت نے پاکستانی شہریوں کے شناختی کارڈ نمبر کو نیشنل ٹیکس نمبر قرار دئیے جانے کی تجویز پر عملدرآمد موخر کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے اس تجویز کو فیصلے کی شکل دیکر نئے مالی سال کے بجٹ میں شامل کرکے اعلان کرنا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حکومت نے عوامی دبائو میں آکر شناختی کارڈ نمبر کو این ٹی این نمبر قرار دینے کی تجویز کو موخر کیا ہے۔