پنجاب کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ساڑھے 7 فیصد بڑھانے کا فیصلہ

07 جون 2015

لاہور(صباح نیوز)پنجاب کے بجٹ میں بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ساڑھے 7 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی بجٹ کے بعد اب پنجاب کے بجٹ کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن بھی ساڑھے 7 فیصد بڑھائی جائیگی جبکہ میڈیکل الائونس میں 25 فیصد اضافہ کیا جائیگا۔