قومی اسمبلی اور سینٹ میں بجٹ پر بحث کا آغاز کل ہوگا
اسلام آباد (اے پی پی) قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث کا آغاز کل پیر سے ہوگا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی صدارت میں سہ پہر 4 بجے شروع ہوگا۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ بجٹ پر عام بحث کا آغاز کریں گے جبکہ سینٹ میں قائد حزب اختلاف بیرسٹر اعتزاز احسن کی جانب سے بحث شروع کئے جانے کا امکان ہے۔