قومی اسمبلی کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس کل، بجٹ منظوری کیلئے لائحہ عمل پر غور ہوگا
اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس کل شام سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہو گا۔ اجلاس میں بجٹ کی منظوری سمیت بجٹ اجلاس کا دورانیہ اور بحث کے وقت کا تعین کیا جائیگا۔ پیر کی شام قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل ہونیوالے ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کے پارلیمانی قائدین اور نمائندہ شرکت کریں گے۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے طے کیا جائیگا کہ بجٹ پر پیر کی شام سے شروع ہونیوالی عام بحث کیلئے کتنے دن مختص کئے جائیں، ترسیلات زر کی منظوری کیلئے کتنے دن رکھے جائیں، اجلاس اپوزیشن کی کٹ موشسز کے حوالے سے طریقہ کار اور بجٹ اجلاس کی مدت کے بارے میں بھی فیصلہ کیا جائیگا۔