بجٹ میں مراعات یافتہ طبقے کے مفادات کا تحفظ کیا گیا: الطاف

07 جون 2015
بجٹ میں مراعات یافتہ طبقے کے مفادات کا تحفظ کیا گیا: الطاف

لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ بجٹ میں مراعات یافتہ طبقے کے مفادات کا تحفظ کیا گیا۔ کراچی کیلئے محض 16 ارب روپے کا ایک منصوبہ رکھا گیا ہے۔ جاگیرداروں، بڑے زمینداروں کی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ بجلی، گیس اور تیل پر سیلز ٹیکس لگنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ بجٹ میں گھریلو صنعتوں کے فروغ کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے صحت اور تعلیم کے بجٹ میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا۔