دیپالپور: حادثہ میں زخمی بیٹے کی تشویشناک حالت دیکھ کر ماں صدمے سے چل بسی

07 جون 2015

دیپالپور (نامہ نگار) ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے شدید زخمی بیٹے کو تشویشناک حالت میں دیکھ کر ماں صدمے سے چل بسی۔ مقامی صحافی اختر ڈولہ کا نوعمر بھانجا اعجاز ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع پر زخمی اعجاز کی والدہ بیٹے کی خیریت دریافت کرنے ہسپتال پہنچی تو بیٹے کو شدید زخمی حالت میں دیکھ کر دل کا دورہ پڑنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئی۔