سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ افتخار حسین چوہدری کی میت آج برطانیہ سے لاہور پہنچے گی، نماز جنازہ صبح 9بجے ڈیفنس میں ہوگی
لاہور + دینہ(وقائع نگار خصوصی+ نامہ نگار )معروف قانون دان اور سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ افتخار حسین چوہدری کا جسد خاکی پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 سے صبح 4 برطانیہ سے لاہور پہنچے گا اور مرحوم کی نماز جنازہ صبح 9 بجے لاہور میں 382 Y بلاک ڈیفنس کی قریبی جامع مسجد ڈبلیو بلاک میں ادا کی جائیگی اور مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا جائیگا۔ سابق چیف جسٹس علاج کی غرض سے پچھلے کچھ عرصہ سے لندن میں مقیم تھے جہاں وہ گزشتہ جمعہ کے روز قضائے الٰہی سے وفات پاگئے تھے۔ مرحوم افتخار حسین چوہدری سابق گورنر پنجاب چوہدری الطاف حسین مرحوم کے بھائی، سابق ضلع ناظم چوہدری فرخ الطاف اور معروف تجزیہ نگار فواد حسین ایڈووکیٹ کے چچا اور سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین کے کزن تھے۔ انکی وفات سے ضلع جہلم ایک اچھی شخصیات سے محروم ہو گیا۔