وزیراعظم کے بیرونی دورے محدود کرنے اور شاہانہ اخراجات کیخلاف پٹیشن کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

07 جون 2015

لاہور (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم میاں نواز شریف کے بیرونی دورے محدود کرنے اوردوروں پر اٹھنے والے شاہانہ اخراجات کے خلاف دائر پٹیشن کی جلد سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے دائر کی۔