بلاول سیاسی مستقبل کا تعین کئے بغیر پارٹی کو دوبارہ پائوں پر کھڑا نہیں کرسکتے: صفدر عباسی

07 جون 2015

لاہور( خبر نگار) پیپلز پارٹی ( ورکرز) کے صدر صفدر عباسی نے کہا ہے کہ اپنے سیاسی مستقبل کا واضح تعین کئے بغیر بلاول بھٹو کی پارٹی کو دوبارہ پائوں پر کھڑا کرنے اور اسے عوامی جماعت بنانے کی کاوشیں کارگر ثابت نہیں ہو سکتیں،13جون کو پارٹی کی چیئر پر سن بینظیر بھٹو کی 62ویں سالگرہ کی مناسبت سے لیاقت باغ میں تقریب کا انعقاد کیا جائیگا جس میں ملک بھر سے رہنما اور کارکن شریک ہو کر شہید قائد کو بھرپور خراج عقدت پیش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے سلسلہ میں انتظامی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاو ل بھٹو کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کا خود فیصلہ کریں ،اگر انہوں نے اپنے نانا اور والدہ کی سیاسی میراث کو لے کر چلنا ہے تو انہیں گزشتہ سات سالوں کے بوجھ کو اپنے کندھوں سے اتار پھینکنا ہوگا۔