تبدیلی کے نام پر دھوکہ دینے والوں کا اصل چہرہ سامنے آگیا: رانا ثنا اللہ

07 جون 2015

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر دھوکہ دینے والوں کا اصل چہرہ سامنے آ گیا۔ عمران خان دھرنوں میں لگائے گئے الزامات ثابت نہیں کر سکے۔ خیبر پی کے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کے ریکارڈ بنائے گئے۔ عمران خان جھوٹی سیاست کر کے کونسی خدمت کر رہے ہیں۔ انکی سیاست مخالفین پر الزام تراشی تک محدود ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کا سورج غروب ہو چکا ہے۔