دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی شہریوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں، سی سی پی او

07 جون 2015

لاہور(سٹاف رپورٹر)سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)امین وینس نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی شہریوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں لاہور کے ارکان قومی اورصوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیااجلاس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم ، رکن قومی اسمبلی پرویز ملک، ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک، رکن صوبائی اسمبلی ملک وحید، ماجد ظہور، میاں مرغوب احمد، وحید گل ، مہر اشتیاق، چوہدری گلزار احمد،رمضان بھٹی، کنول نعمان ، عائشہ جاوید،راحیلہ خادم حسین بھی موجود تھے، سی سی پی او نے کہا کہ شہر سے جرائم کے خاتمے بالخصوص سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس ایک جامع اور موثر’’ اینٹی سٹریٹ کرائم پلان‘‘ تشکیل دے رہی ہے جس میں عوامی نمائندوں معززین علاقہ اور بیٹ سیفٹی کمیٹیز کا بنیادی کردار ہے ،اس موقع پررکن قومی اسمبلی پرویز ملک اور دیگر ارکان اسمبلی نے سٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی جیسے جرائم کے خاتمے کیلئے اپنی اپنی تجاویزدیں ، رکن صوبائی اسمبلی ماجد ظہور نے تھانوں میں ایڈمن افسروں کی تعیناتی کے پراجیکٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پراجیکٹ شہریوں اور پولیس میں حائل خلیج کو دور کرنے کے لئے یقینا ایک اچھی کاوش ہے لیکن اس میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے۔