پولیس اور سکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن، 35 مشتبہ افراد زیر حراست
لاہور(سٹاف رپورٹر ) سیکورٹی اداروں اور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے سکیورٹی اداروں نے ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر مناواں ،باغبانپورہ ،شالیمار ،شادباغ ،ہنجروال ،ہربنس پورہ ،گجرپورہ ،مصری شاہ و دیگر علاقوں اور شہر میں لگائے گئے مختلف ناکوں میں مجموعی طور پر 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔