لیبر کورٹ نے 5 سال سے زیر التواء 50 کیس نمٹا دیئے

07 جون 2015

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لیبر کورٹ نے ہائیکورٹ کی ہدایات کی روشنی میں پانچ سال سے زائد عرصہ سے زیر التواء پچاس کیسوں کو نمٹا دیا فاضل عدالت نے ان کیسوں کی سماعت کے دوران باغ جناح ورکرز یونین کی جانب سے ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے دائر درخواست خارج کر دی ہے۔ دریں اثناء عدالت نے عدالت سٹاک ایکسچینج کے 60 ملازمین کی جانب سے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں مستقل کرنے کا حکم دیا۔