بجٹ الفاظ کا ہیر پھیر ہے: وسیم اختر

07 جون 2015

لاہور (سپیشل رپورٹر) پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی و امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر اور نذیر جنجوعہ نے وفاقی بجٹ کو مایوس کن بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ الفاظ کا ہیر پھیر اور شعبدہ بازی ہے۔ بجٹ میں غریب عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ تعلیم‘ صحت اور سرکاری ملاز مین کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ ملازمین اور پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ نہ کرکے غریب ملازمین کا معاشی قتل کیا گیا ہے۔