موبائل سنتے نامعلوم نوجوان ٹرین کی زد میں آکر ہلاک، خود کشی کا شبہ

07 جون 2015

لاہور +فیروز والہ ( سٹاف رپورٹر+نامہ نگار) 32 سالہ نامعلوم نوجوان ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نوجوان خودکشی کی تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کے علاقہ میں نامعلوم نوجوان موبائل فون پر باتیں کرتے ہوئے ریلوے لائن کراس رہا تھااسی دوران اچانک ٹرین کی ٹکر لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی۔ دریں اثناء اکبر چوک کے علاقہ میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر نالے میں جا گری جس سے ڈرائیور ارشد زخمی ہو گیا۔ دریں اثناء فیروز والہ سے نامہ نگار کے مطابق کوٹ عبدالمالک کے قریب تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں رکشہ اور چار افراد زخمی ہو گئے ایک نو عمر لڑکے کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ شاہدرہ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی سائیڈ لگنے سے لڑکی ہلاک ہو گئی۔ جبکہ ڈرائیور فرار ہو گیا۔