جیکب آباد : ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ‘ جعفر ایکسپریس کا انجن‘ تین بوگیاں الٹ گئیں‘ دس افراد زخمی

07 جون 2015

جیکب آباد( آن لائن+آئی این پی )جیکب آباد ڈسٹرکٹ جیل کے قریب ریلوے ٹریک پردھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کا انجن اور 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ،10 افراد زخمی جبکہ ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔ذرائع کے مطابق دھماکے سے12فٹ گہرا گڑھاپڑگیا۔دھماکے سے 700فٹ سے زائدریلوے ٹر یک متاثرہوا۔ ہفتہ کوریلوے ٹریک پر دھماکہ صبح ساڑھے چھ بجے ا±س وقت ہوا جب راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس وہاں سے گزر رہی تھی۔دھماکے سے 10سے12فٹ گہرا گڑھاپڑگیاجبکہ700فٹ سے زائدریلوے ٹرےک متاثرہوا۔دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کا انجن اور 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔جس کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا۔پولیس نے بتایا کہ جیکب آباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کی جگہ ایک اور بم کی اطلاع بھی ملی جس پر فوری طور پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے ریلوے ٹریک پر دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ جیکب آباد ریلوے ٹریک پر دھماکہ قابل مذمت ہے۔ مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔
ریلوے ٹریک/دھماکہ