2 افراد کی پراسرار ہلاکت، نوسر بازوں کے ہاتھوں زہریلی چیز کھلائے جانے کا شبہ
لاہور (سٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں 2 نامعلوم افراد پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں 50سالہ اور قلعہ گجرسنگھ کے علاقہ میں 38 سالہ افراد کی نعشیں ملیں۔ متوفی افراد کی موت زیادہ نشئہ کرنے سے ہوئی تاہم نوسربازوں کی کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔