پنجاب بار کونسل کی لیگل ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس

07 جون 2015

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پنجاب بار کونسل میں لیگل ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین لیگل ایجوکیشن رانا انتظار اور سیکرٹری لیگل ایجوکیشن کمیٹی پنجاب بار کونسل مدثر چودھری کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں ممبران لیگل ایجوکیشن کے علاوہ وکالت کے نئے انرول ہونے والے طلبہ کے پیپر کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا پیپر 13 جون کو لیا جائے گا مدثر چودھری نے بتایا کہ لیگل ایجوکیشن کمیٹی چکوال، نارروال، لاہور کے لاء کالجز کو چیک کر چکی ہے اور باقی شہروں کے بھی دورے کئے جا رہے ہیں اجلاس میں برما کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کی پرزور الفاظ میں مذمت کی گئی اجلاس میں چودھری ارشاد گجر، عمران جاوید، مرزا حسیب، رانا طاہر، ارسلان، غلام مجتبیٰ چودھری نے بھی شرکت کی۔