درجنوں وارداتیں، گارڈن ٹائون میں ڈاکوئوں نے میاں بیوی سے 80 لاکھ کے زیورات چھین لئے
لاہور(سٹاف رپورٹر) ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے ،زیورات و قیمتی سامان سے محرو م کردیا تفصیلات کے مطابق مکان نمبر178 ابوبکر بلاک گارڈن ٹائون کا رہائشی اوررنگزیب اپنی بیوی کے ہمراہ بینک میں اپنے زیورات رکھوانے جا رہا تھا کہ ڈاکوئوں نے 80لاکھ مالیت کے زیورات اور 40ہزار روپے نقدی و موبائل چھین لئے ڈاکو گلشن اقبال نشتر بلاک میں کبیر کے گھر سے سوا تین لاکھ ، کوٹ لکھپت کے علاقہ میں دائود سے 1لاکھ 90لاکھ ہزار ،سمن آباد میں اعجاز سے 78ہزار ،وحدت کالونی کے علاقہ میں مقبول سے33 ہزار نقدی وموبائل ،جنوبی چھائونی کے علاقہ میں حمزہ کی فیملی سے ایک لاکھ 25ہزار ، ماڈل تاون کے علاقہ میںفیضان سے 76ہزار ، مسلم ٹائون کے علاقہ میں طارق کے گھر سے ایک لاکھ 64ہزار ، غالب مارکیٹ میں طاہر کے کلینک سے مریضوں اور ڈاکٹر کو یرغمال بنا کر 95ہزار مالیت کی نقدی ومو بائل زیورات اور قیمتی سامان ،شاہدرہ کے علاقہ میں اعظم سے 5 لاکھ10ہزار مالیت کی نقدی و موبائل،فیکٹری ایریا کے علاقہ میں کفیل سے 28ہزار نقدی وموبائل لوٹ لیا گیا مصری شاہ میں عاصم،شادباغ میں عرفان ،گرین ٹائون میں خالد،ملت پارک میں مہران،گلشن اقبال میں اسحاق،فیکٹری ایریا میں عثمان، سبزہ زار میں فرحان ، شمالی چھائونی میں ازان کی مو ٹرسائیکلیں اورا قبال ٹائون میں مظہر،شمالی چھائونی میں شاہد مسلم ٹائون میں شاہد ،مزنگ میں حسین کی گاڑیاں چوری کرلیں گئیں۔دریں اثناء فیروز والہ سے نامہ نگار کے مطابق لاہور روڈ کی آبادی جاوید نگر کے قریب ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ میں گھس کر سیلز مین کو مار دینے کی دھمکی دیکر 70 ہزار روپے اور موبائل اسلحہ چھین کر لے گئے ڈاکوؤں نے بنک سے رقم لیکر جانے والے تاجر سے تین لاکھ روپے چھین کر لے گئے۔