تلاشی لینے پر نوجوان کا ساتھیوں سے مل کر کانسٹیبل پر حملہ، وردی پھاڑ دی

07 جون 2015

فیروز والہ (نامہ نگار) قلعہ ستار شاہ کے قریب پولیس مجاہد سکواڈ نے جعفر نامی مشکوک نوجوان کو پکڑ کر چیک کرنے کی کوشش کی تو اس نے ساتھیوں سے ملا کر پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔ پولیس اہلکار کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور وردی پھاڑ ڈالی۔ فیکٹری ایریا پولیس نے جعفر، خالد اور صدیق وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔