قتل کے مجرم کو عمر قید، 3 لاکھ جرمانہ

07 جون 2015

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک شبیر حسین اعوان نے قتل کے مجرم اصغر علی کو عمر قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا جبکہ شریک ملزمان اسلم، جہانگیر سرور بی بی اور دتہ کو بری کر دیا استغاثہ کے مطابق دو سال قبل تھانہ باغبانپورہ کی حدود میں معمولی لڑائی کے دوران اقبال کو قتل کر دیا تھا۔