آئندہ ہفتے کیلئے ہائیکورٹ کے 12 ڈویژن اور 34 سنگل بنچ تشکیل
لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس ہائیکورٹ منظور احمد ملک کی ہدایت پر آئندہ ہفتے کے لئے رجسٹرار نے عدالتی روسٹر جاری کر دیا۔ پرنسپل نشست کے لئے 12 ڈویژن اور 34 سنگل بنچز تشکیل دیے گئے۔ اہم مقدمات کی سماعت کے لئے 16 خصوصی بنچز بھی تشکیل دے دیے گئے۔ راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے 2 ڈویژن اور 5 سنگل جبکہ ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے8 سنگل اور 3 ڈویژن بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔