گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی پر متعدد دکانداروں کو جرمانہ
لاہور(خبر نگار)پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈائون کے دوران 839مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی پر76 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,11,300 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ 28افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے اور مجموعی طور پر59 افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے31 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔