اشتہاری لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار جہلم پولیس کے حوالے کردیا گیا

07 جون 2015
  1. لاہور ( خبر نگار ) لاہور ائیرپور ٹ پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے اشتہاری کو گرفتار کر کے جہلم پولیس کے حوالے کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملزم عثمان جو پولیس کو مطلوب اور بیرون ملک فرار ہو چکا تھا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمد رضوان نے عمان ائیر کی پروازسے واپس آنیوالے ملزم عثمان کو لاہور ائیرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کر کے جہلم پولیس حکام کے حوالے کر دیا ۔