بجٹ آئی ایم ایف نے تیار کیا : جمشید اقبال چیمہ

07 جون 2015
بجٹ آئی ایم ایف نے تیار کیا : جمشید اقبال چیمہ

لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ جمہوری حکومت نہیں بلکہ آئی ایم ایف نے تیار کیا اور وزیر خزانہ قومی اسمبلی میں صرف ’’لپ سروس‘‘ کیلئے موجود تھے۔ حکمران بتائیں جہازوں کے پرزے سستے کرنے سے غریب کی زندگی پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔ بجٹ میں صرف اپنے حواری ایک مخصوص طبقے کو ریلیف دینے کیلئے ٹیکسوں میں چھوٹ دی گئی۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف ساڑھے سات فیصد اضافہ غریب طبقے سے سنگین مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کی گھنٹوں کی تقریر میں غریب اور عام آدمی یا اسے ریلیف دینے کا ایک مرتبہ بھی ذکر تک نہیں آیا۔