لاہور کے بعد اسلام آباد میں میٹرو بس نے عوام کے دل جیت لئے، زبیر احمد
لاہور (خبرنگار) مسلم لیگ ن پنجاب ٹریڈ زونگ کے سیکرٹری جنرل زبیر احمد نے کہا ہے کہ لاہور کے بعد جڑواں شہر کے عوام کیلئے میٹرو بس سسٹم چلا کر اسلام آباد اور راولپنڈی کی عوام کے دل جیت لئے، دھرنوں اور دیگر رکاوٹوں کے باوجود 13ماہ کی رکارڈ مدت میں راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ کی تکمیل کارنامہ ہے، وزیراعلیٰ نے مزید لاہور راولپنڈی ، اسلام آباد کے بعد ملتان میں بھی میٹرو بس چلائی جائے گی کا وعدہ کرلیا، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی تعلیم دوست پالیسی سے شرح خواندگی میں اضافہ ہوا۔